حیدرآباد۔ 8 ڈسمبر (سیاست نیوز) گجویل میں آج صبح ابتدائی ساعتوں میں سڑک حادثہ میں دو کانسٹبل ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق وینکٹیشورلو 42 سالہ اور پرندھامولو 43 سالہ جن کا تعلق سدی پیٹ سے ہے اور یہ دونوں دولت آباد اور رائے پون پولیس اسٹیشن میں ملازم تھے۔ دونوں حیدرآباد میں میراتھن میں شرکت کیلئے روانہ ہوئے تھے کہ گجویل کے قریب نامعلوم گاڑی نے ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں دونوں برسر موقع ہلاک ہوگئے۔ ش