جگدل پور، 22 نومبر (یو این آئی) چھتیس گڑھ کے جگدل پور میں ہفتہ کی دوپہر پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں ایم بی بی ایس کے دو طلبہ کی جان چلی گئی۔ میڈیکل کالج ڈیمراپال میں زیرِ تعلیم دونوں طلبہ ایک تیز رفتار ٹرک کی زد میں آگئے ۔ حادثے میں ایک طالب علم کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ دوسرے نے علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ مہلوکین کی شناخت انکت دانی اور اے شریواستو کے طور پر کی گئی ہے جن کا تعلق 2021کے بیاچ سے ہے۔