سڑک حادثہ ‘بی آرایس لیڈرہلاک

   

حیدرآباد18فروری(یواین آئی) پداپلی میں سڑک حادثہ میں بی آرایس لیڈر بی تروپتی ہلاک ہوگئے ۔یہ حادثہ اُس وقت پیش آیاجب تروپتی نے کار کا توازن کھودیا اور یہ کار کلورٹ سے ٹکراگئی۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ تروپتی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ۔اطلاع پر پولیس وہاں پہنچی اور تروپتی کی لاش کو پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔