سڑک حادثہ : تین نوجوان ہلاک

   

حیدرآبادیکم جنوری(یو این آئی) آندھرا پردیش وشاکھاپٹنم میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تین نوجوان ہلاک ہوگئے ۔حادثہ آج صبح پیش آیاجب دوتیز رفتار گاڑیوں کا تصادم ہوگیا۔اس حادثہ میں ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور زخمی کو علاج کے لئے اسپتال بھیج دیا۔پولیس نے کیس درج کرلیا ہے ۔