حیدرآباد ۔ /19 مارچ (سیاست نیوز) میڈی پلی علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار ہلاک ہوگیا ۔ پولیس کے بموجب ایل بلرام ، این گجر اور رنجیت گجر ، کچاوانی سنگارام میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد ایک ہی اسکوٹر پر مکان واپس لوٹ رہے تھے کہ میڈی پلی کے علاقے پارواتا پور میں مخالف سمت سے آنے والی ایک کار نے انہیں ٹکر دیدی ۔ اس المناک سڑک حادثہ میں بلرام برسرموقع ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے دو ساتھی شدید زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے مہلوک کی نعش کو گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کیا جبکہ زخمیوں کو بھی دواخانہ میں شریک کیا گیا ۔ پولیس نے کار ڈرائیور کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور اسے گرفتار کرنے کی کوشش جاری ہے ۔