سڑک حادثہ میںسابق صدر پی سی سی پی لکشمیا محفوظ

   

حیدرآباد۔28 ۔ اکٹوبر (سیاست نیوز) شہر کے پاش علاقہ جوبلی ہلز روڈ نمبر 45 میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے سابقہ صدر مسٹر پونالہ لکشمیا بال بال بچ گئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ فلم پروڈکشن اوم کار کی یونٹ ویان علاقہ جوبلی ہلز سے گزر رہی تھی اور اسی دوران مسٹر پونالہ لکشمیا کی کار حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ اس حادثہ میں سابقہ کانگریس صدر تلنگانہ بچ گئے لیکن فارچیونر کار کو کافی نقصان پہنچا۔ اس حادثہ کے بعد پونالہ لکشمیا فوری کار سے باہر نکل گئے اور کچھ ہی دیر میں پولیس جوبلی ہلز کی ٹیم وہاں پہنچ کر فلم پروڈکشن کی گاڑی کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا اور اس ضمن میں ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔