سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالبہ ہلاک

   

حیدرآباد ۔ 22 مارچ (سیاست نیوز) اپل علاقہ میں پیش آئے ایک المناک سڑک حادثہ میں آر ٹی سی بس کی ٹکر سے بی ٹیک طالبہ ہلاک ہوگئی۔ پولیس کے بموجب 21 سالہ ایس نیہا آج صبح بوڈاپل سے امیرپیٹ جانے کیلئے اپنی موٹر سائیکل پر روانہ ہوئی تھی اور اپل گاندھی مجسمہ کے پاس پہنچتے ہی تیز رفتار آر ٹی سی بس نے اسے ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں مس نیہا گاڑی سے گرپڑی جس کے نتیجہ میں آر ٹی سی بس نے اسے روند دیا۔ مس نیہا برسرموقع ہلاک ہوگئی اور پولیس اپل نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔