سڑک حادثہ میں انڈیگو پائلٹ ہلاک

   

شمس آباد : راجندر نگر پولیس حدود میں حمایت ساگر اوٹررنگ روڈ پر سڑک حادثہ میں انڈیگو پائلٹ ہلاک ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب مہیندر سنگھ 40سالہ ساکن نلگنڈہ آج صبح کی ابتدائی ساعتوں میں انڈیگو ایئرلائنس کی کیاب نمبر RJ01 GA 8193 کے ذریعہ نلگنڈہ سے شمس آباد ایئرپورٹ جارہا تھا کہ راجندر نگر پولیس اسٹیشن حدود میں واقع حمایت ساگر میں آوٹر رنگ روڈ پر سامنے جارہی ٹرک کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں پائیلٹ مہیندر سنگھ برسرموقع ہلاک ہوگیا اور کار ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا ہے ۔ دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی حالت تشویناک بتائی ۔ راجندر نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔