حیدرآباد۔/17 مارچ، ( سیاست نیوز) میر پیٹ کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک لڑکا ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اسکولس کی چھٹیوں کے اعلان کے بعد یہ لڑکا کھیل کود میں مگن ہوگیا۔ جو آج دوپہر کے وقت اپنے ساتھی کے ہمراہ سیکل پر جارہا تھا کہ ہوٹل سواگت گراینڈ کے قریب ایک ٹریکٹر نے اسے ٹکر دے دی اور اس حادثہ میں 12 سالہ ججگدیش کمار برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ میر پیٹ پولیس کے مطابق کمار جلیل گوڑہ علاقہ کے ساکن ناگیش کا بیٹا تھا جو 5 ویں جماعت کا طالب علم بتایا گیا ہے۔ اس حادثہ میں جگدیش کمار کا ساتھی شدید زخمی ہوگیا۔ میر پیٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔