بدایوں۔26 فروری (سیاست ڈاٹ کام) یو پی کے ضلع بدایوں میں بریلی۔متھرا ہائی وے پر کچھلا کے نزدیک گذشتہ رات موٹر سائیکل سوار والد ۔بیٹی پیچھے سے آرہے ٹرک نے کچل دیا جس سے ان کی موت ہوگئی۔جبکہ ماں زخمی ہوگئی۔پولیس کے مطابق حادثے میں والد۔بیٹی کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ متوفی کو بیوی کو نازک حالت میں ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ حادثے کے بعد ٹرک کو پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے جبکہ ڈرائیور فرار ہوگیا۔ذرائع کے مطابق علاقے کے گاؤں بری کا نگلا باشندہ اونیش کمار(35) اپنی بیوی سنیتا اور بیٹی نیلم کے ساتھ بائیک سے اپنے گاؤں واپس لوٹ رہے تھے کہ ان کی بائیک اسپیڈبریکر پر بے قابو ہوکر گرگئی۔