سڑک حادثہ میں بیٹے کی موت کے بعد غمزدہ باپ نے نوجوانوں میں ہیلمٹ تقسیم کئے

,

   

بھوپال ۔ 4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے علاقہ دمہو میں ایک سڑک حادثہ میں حال ہی میں ایک 25 سالہ نوجوان ہلاک ہوا تھا۔ اس حادثہ کا صدمہ نوجوان کے والد کو اس قدر ہوا کہ والد نے نوجوانوں میں ہیلمٹ کی تقسیم شروع کردی۔ بیٹے کی موت پر پرسہ دینے کیلئے آنے والے ہر فرد کو انہوں نے ہیلمٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ نوجوانوں میں روڈ سیفٹی سے متعلق بیداری پیدا کی جائے۔ والد نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ دوسرے والدین بھی اپنے نوجوان بچوں کو کھونے کا غم حاصل کریں۔ انہوں نے ٹریفک اصولوں پر عمل کرنے کی بھی اپیل کی۔