سڑک حادثہ میں بی جے پی قائد کی موت

   

رائے سین: مدھیہ پردیش کے رائے سین ضلع میں ایک سڑک حادثے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک لیڈر کی موت ہو گئی۔ وہ رائے سین بی جے پی ضلع یونٹ کے سابق صدر تھے ۔ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کملیش کمار کھرپوسے نے آج بتایا کہ رائے سین ضلع بی جے پی صدر جے پرکاش کرارکل دیر رات بابا مہاکال کے درشن کرنے کے بعد اجین سے واپس آرہے تھے کہ ودیشا روڈ پر خانپورہ کے قریب ان کی کار پنکچر ہوگئی۔ جب وہ پنکچر کروانے گاڑی سے باہر نکلے تو نامعلوم گاڑی نے بی جے پی لیڈر کو ٹکر مار دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور انہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا، جہاں انکی موت ہوگئی۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے بتایا کہ نامعلوم گاڑی کی رات سے تلاش کی جارہی ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی جارہی ہے ۔