سڑک حادثہ میں تلگو فلم اداکار ڈاکٹر راج شیکھر بال بال بچ گئے

   

حیدرآباد /13 نومبر ( سیاست نیوز ) آوٹررنگ روڈ ٹول گیٹ کے قریب پیش آئے سڑک حادثہ میں تلگو فلم اداکار ڈاکٹر راج شیکھر بال بال بچ گئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ تیز رفتاری کے سبب گاڑی بے قابو ہونے سے یہ حادثہ پیش آیا ۔ اس حادثہ کی اطلاع کے بعد شہر بھر میں بالخصوص تلگو فلم انڈسٹری میں سنسنی پھیل گئی ۔ اس حادثہ میں کار کی تباہ شدہ حالات کو دیکھ کر ارکان خاندان و ان کی بیوی جوتیکا راج شیکھر نے کہا کہ ان کے شوہر اس حادثہ میں کرشماتی طور پر محفوظ ہوگئے ۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ راج شیکھر کی گاڑی کی رفتار بہت زیادہ تھی ۔