سڑک حادثہ میں دو نوجوان ہلاک

   

حیدرآباد :اپل میں سڑک حادثہ پیش آیا جس میں دو نوجوان فوت ہوگئے ۔ اپل ماڈرن بیکری کے قریب کے ٹی ایم اسپورٹس بائیک پر سوار دو نوجوان جس کی شناخت 22 سالہ نریش اور 20 سالہ گنیش کی حیثیت سے کی گئی تیز رفتاری سے وہاں پارک جے سی بی کو ٹکر دیدی ۔ دونوں برسرموقع ہلاک ہوگئے ۔ اوپل پولیس نے نعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا ۔