سڑک حادثہ میں زخمی بی ٹیک طالبہ کی موت

   

حیدرآباد یکم / ڈسمبر ( سیاست نیوز ) ساتھی کے ساتھ رات دیر گئے دعوت میں شرکت ایک نوجوان لڑکی کی موت کا سبب بن گئی ۔ سرور نگر حدود میں پیش آئے حادثہ میں زخمی 21 سالہ سومیا کل رات فوت ہوگئی ۔ جو 22 نومبر کی رات اپنے ساتھی کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار تھی جو ایک تقریب سے واپسی کے دوران سرورنگر حدود میں حادثہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سومیا نرمل کے ساکن مہیندر کی بیٹی تھی جو بی ٹیک کی طالبہ بتائی گئی ہے ۔ یہ لڑکی تعلیم کیلئے اپنے والدین سے دور یہاں نارائن گوڑہ علاقہ میں واقع ایک ویمن ہاسٹل میں رہتی تھی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع