حیدرآباد11ستمبر(یواین آئی) تلگو اداکارسائی دھرم تیجا جو گذشتہ شب شہر حیدرآبادکے مادھاپورعلاقہ کی سڑک پر بائیک کے پھسل پڑنے کے واقعہ میں زخمی ہوگئے تھے کی حالت مستحکم ہے ۔یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب انہوں نے بائیک کا توازن کھودیا اور یہ بائیک سڑک پر گرگئی ۔ بعد ازاں اداکار کو شہر کے اپولو اسپتال منتقل کردیاگیا۔ڈاکٹرس نے کہا کہ اداکار کی حالت مستحکم ہے اور ان کے دماغ یا پھراہم اعضاپر کوئی زخم نہیں آئے ہیں۔تلنگانہ کے وزیر افزائش مویشیاں سرینواس یادو نے اسپتال پہنچ کر اداکار کی عیادت کی۔انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تشویش کی کوئی بات نہیں ہے اور اداکار معمولی زخمی ہوئے ہیں۔