سڑک حادثہ میں زخمی شخص کوہاسپٹل پہنچانے پر 25 ہزار انعام: نتن گڈکری

   

نئی دہلی :مرکزی حکومت نے سڑک حادثہ میں زخمی ہوئے شخص کو فوری طور ہاسپٹل پہنچانے پر انعامی رقم کو 5000 روپئے سے بڑھا کر 25 ہزار روپئے کردیا ہے۔ مرکزی وزیر برائے ٹرانسپورٹ و شاہراہ نتن گڈکری نے پونے میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران یہ بات کہی۔بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر نے اس موقع پر نتن گڈکری کا انٹرویو کیا اور کچھ اہم سوالات ان کے سامنے رکھے۔ ایک سوال کے جواب میں نتن گڈکری نے کہا کہ سڑک حادثات کو روکنا ہے تو تنہا ہم کچھ نہیں کر سکتے اس کیلئے عوام میں شعور بیداری ضروری ہے ،لوگوں کو سمجھائیں گے تب تبدیلی آئے گی۔