حیدرآباد : وقارآباد کے علاقہ چنگومل میں بس کی ٹکر سے زخمی ہونے والا ایک نوجوان زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ پولیس کے بموجب 18 سالہ محمد مستقیم جو محمد معین الدین کا بیٹا تھا /2 اپریل کو اپنے بہنوں اور دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ ایک آٹو میں علاقہ چنگومل سے گزررہا تھا کہ ایک منی بس نے اس آٹو کو ٹکر دیدی ۔ اس حادثہ میں مستقیم شدید زخمی ہوگیا تھا اور اسے علاج کیلئے دواخانہ عثمانیہ لایا گیا جہاں پر وہ جانبر نہ ہوسکا ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ۔