سڑک حادثہ میں زخمی نوجوان کی موت

   

حیدرآباد : /12 ڈسمبر (سیاست نیوز) عبداللہ پور میٹ پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں لاری کی ٹکر سے زخمی ہونے والا ایک نوجوان زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ پولیس کے مطابق متوفی وگیان کالج ایل بی نگر کا طالبعلم تھا اور اس کا تعلق راجنا سرسلہ ضلع سے تھا ۔ /11 ڈسمبر کو عبداللہ پور میٹ علاقہ میں ایک تیز رفتار لاری نے اسے ٹکردیدی تھی جس میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا اور دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا ۔ علاج کے دوران وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔