حیدرآباد : /26 ڈسمبر (سیاست نیوز) حیات نگر پولیس اسٹیشن حدود میں ایک واقعہ پیش آیا جس میں نلگنڈہ سے تعلق رکھنے والا ایک کاشتکار ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ کے چنا بالیا /23 ڈسمبر کو اپنے بیٹے مدھو کے ہمراہ موٹر سائیکل پر ضلع نلگنڈہ سے حیات نگر لوٹ رہا تھا کہ وہاں کے ایک ریڈیو اسٹیشن کے قریب تیز رفتار سویفٹ کار نے اسے ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور خانگی دواخانہ میں علاج کے دوران زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔