حیدرآباد۔یکم جنوری، ( سیاست نیوز) ضلع نلگنڈہ میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں ایک سب انسپکٹر پولیس ہلاک ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سب انسپکٹر سرینو نائیک جو وقارآباد پولیس اسٹیشن میں خدمات انجام دیتا تھا چند دن قبل اس کی شادی کیلئے چھٹی پر گیا تھا۔ گزشتہ ماہ 26 ڈسمبر کو سرینو نائیک کی شادی ہوئی تھی۔ شادی کے بعد رسم و رواج کی تکمیل کیلئے وہ اس کے افراد خاندان کیساتھ مندر گیا تھا اور آٹو میں واپس ہورہا تھا کہ آر ٹی سی بس اور آٹو کی ٹکر میں سرینو نائیک ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ع