سڑک حادثہ میں سرپنچ کے شوہر اور دیگر زخمی

   

نظام آباد۔22 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن اسمبلی نظام آباد رورل باجی ریڈی گوردھن کے نظام آباد رورل حلقہ سے نام کے اعلان کے بعد انہیں مبارکباد دینے کیلئے جانے والی سرکنڈہ منڈل کے راؤٹلا کے سرپنچ کے شوہر و دیگر افراد حادثہ کا شکار ہوگئے۔ تفصیلات کے بموجب راؤٹلا کے راجہ ریڈی سرپنچ کے شوہر ہے ان کی قیادت میں ایک وفد حیدرآباد کیلئے روانہ ہوا تھا چہ گنٹہ ایکس روڈ پر ان کی کار کنٹینر سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے راجہ ریڈی، راجندر، اشوک، ہری بابو و دیگر افراد شدید زخمی ہوگئے اطلاع کے ملتے ہی رکن اسمبلی نظام آباد رورل، آرٹی سی چیرمین باجی ریڈی گوردھن فوری زخمیوں کو نمس ہاسپٹل منتقل کیا اور سپرنٹندنٹ نمس ہاسپٹل سے بات کرتے ہوئے بہتر سے بہتر علاج کرنے کی ہدایت دی۔