حیدرآباد۔/3 اپریل، ( سیاست نیوز) شہر کے علاقہ گاندھی نگر میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں خانگی سیکوریٹی گارڈ موٹر سیکل کی ٹکر سے ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق 71 سالہ شیخ رحمن ساکن سکھ ولیج سکندرآباد یکم اپریل کو سیکل پر ٹینک بنڈ سے گزررہا تھا کہ ایک نامعلوم تیز رفتار موٹر سیکل سوار نے اسے ٹکر دے دیا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا اور پولیس نے اسے دواخانہ علاج کیلئے شریک کیا تھا وہ آج زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس گاندھی نگر نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ب