حیدرآباد 15جون(یواین آئی) سڑک حادثہ میں شوہر کی موت کے بعد بیوی نے باولی میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کے راتوپلی تانڈہ میں ایک سڑک حادثہ میں شوہر کی موت کے چند دن بعد ایک 35 سالہ خاتون نے کنویں میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ اس خاتون کی شناخت ایم سریتاکے طور پر کی گئی ہے ۔