سڑک حادثہ میں ضعیف خاتون ہلاک

   

Ferty9 Clinic

حسن آباد۔/26 جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیریال ٹاون کے مقامی پولیس اسٹیشن کے روبرو آج صبح سڑک عبور کرنے والی 80 سالہ لچھماں نامی خاتون نامعلوم ٹووہیلر گاڑی سے لگی ٹکر سے شدید زخمی ہوگئی۔ جس کو عینی شاہدین نے فوری چیریال کے دواخانہ میں شریک کروایا جہاں حالت بگڑنے پر سدی پیٹ کے خانگی دواخانہ کو لے جانے کے دوران ہی خاتون نے دم توڑ دیا ۔ ٹکر مارنے والے موٹر سیکل سوار کو پکڑنے کیلئے مقامی نوجوانوں نے تعاقب کیا تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ قدیم بس اسٹانڈ چیریال گاندھی چوک پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے موٹر سیکل سوار کی شناخت کرنے کی چیریال پولیس کی جانب سے کوشش کی جارہی ہے۔ چیریال پولیس اس ضمن میں کیس درج کرتے ہوئے مصروف تحقیقات ہے۔