حیدرآباد۔/13مارچ، ( سیاست نیوز)جے این ٹی یو میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک طالب علم فوت ہوگیا۔ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس کے مطابق منیب بشیر جو کیمپس میں میکانیکل انجینئرنگ کا طالب علم تھا یہ نوجوان آج نماز کی ادائیگی کیلئے کیمپس سے باہر جانے کے لئے تیار ہوا اور اس نے موٹر سیکل کرایہ پر منگوائی نماز کیلئے جارہا تھا کہ سی آر سی کلاس روم کے قریب موٹر سیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی۔ اس حادثہ میں منیب بشیر کے سر پر گہرے زخم آئیجسیفوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ علاج کے دوران فوت ہوگیا۔