سڑک حادثہ میں فوت شخص کی اہلیہ کو انشورنس کی رقم

   

نظام آباد ۔ 12 مئی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سڑک حادثہ میں فوت ہونے والے اے ایس آئی سرکنڈہ شیخ پاشاہ کی بیوہ کو گروپ پرسنل حادثی انشورنس کے 5لاکھ کا چیک مرحوم پاشاہ کی اہلیہ غوثیہ بیگم کو پولیس کمشنر پروین کمار کے ہاتھوں 5لاکھ روپئے کا چیک ادا کیا گیا ۔ پولیس آفیسر کے صدر شکیل پاشاہ نے بتایا کہ شیخ پاشاہ اے ایس آئی سرکنڈہ9-9-2022 کے روز فرائض کی انجام دہی کے دوران سڑک حادثہ میں زخمی ہوگئے تھے اور زخمیوں سے جانبر نہ ہوسکے تھے جس پر ان کی انشورنس کی رقم ان کی بیوہ کے حوالے کی گئی ۔