حیدرآباد۔ 18 اگست (سیاست نیوز) ہائی ٹیک سٹی فلائی اوور پر پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں ایک لڑکی ہلاک ہوگئی۔ فلائی اوور ریلنگ سے موٹر سائیکل ٹکرانے کے بعد لڑکی فلائی اوور سے نیچے گر کر فوت ہوگئی۔ مادھاپور پولیس ذرائع کے مطابق 23 سالہ سویٹی پانڈے جو کولکتہ سے تعلق رکھتی تھی۔ اپنے ہم وطن ساتھی رایاں لیو لیوک کے ہمراہ کل رات موٹر سائیکل پر جارہی تھی۔ موٹر سائیکل کی رفتار تیز ہونے کے سبب موٹر سائیکل بے قابو ہوگئی اور فلائی اوور کی ریلنگ سے ٹکرا گئی اس حادثہ میں سویٹی پانڈے فلائی اوور سے نیچے گرکر فوت ہوگئی جبکہ اس کا ساتھی رایاں لیوکے شدید زخمی بتایا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع