سڑک حادثہ میں معمر شخص کی موت، گاؤں والوں کا احتجاج

   

کوٹہ: راجستھان میں ضلع کوٹہ کے بودھادیت قصبہ میں آج صبح ایک بے قابو ڈمپر سے کچل کرایک کسان کی موت کے بعد ہنگامہ مچ گیا اور لوگوں نے متوفی کے خاندان کو معاوضہ، سرکاری نوکری کا مطالبہ کرتے ہوئے لاش کے ساتھ مظاہرہ کیا۔موصولہ اطلاع کے مطابق بودھایت کا رہنے والا دھنراج مینا (57) آج صبح جب ڈیری سے دودھ لے کر گھر لوٹ رہا تھا کہ سامنے سے تیز رفتاری سے آنے والے ڈمپر کے ڈرائیور نے لاپرواہی سے گاڑی چلاتے ہوئے موٹر سائیکل سوار دھنراج مینا کو ٹکر مار دی، جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی اورڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میں لوگ جائے حادثہ پر جمع ہوگئے اور لاش سڑک پر رکھ کر مظاہرہ کرنا شروع کردیا۔