سڑک حادثہ میں معمر شخص ہلاک

   


حیدرآباد۔/30 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) نارسنگی پولیس اسٹیشن حدود میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں ایک معمر شخص لاری کی ٹکر سے ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 74 سالہ سید مظہر ساکن گنڈی پیٹ چہل قدمی کیلئے اتوار کی صبح ہیپی ہوم پارک کے پاس سے گذررہے تھے کہ ایک تیز رفتار لاری نے انہیں ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں سید مظہر برسر موقع ہلاک ہوگئے ۔ اس سلسلہ میں پولیس نارسنگی نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ ب