سڑک حادثہ میں نوبیاہتا دلہن ہلاک

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد13/نومبر (یو این آئی) سڑک حادثہ میں نوبیاہتا دلہن ہلاک ہوگئی ۔ یہ حادثہ آندھراپردیش وشاکھاپٹنم میں پیش آئی۔مقامی افراد نے بتایا کہ سیاحتی مقام ونجمگنی کیلئے نوبیاہتاجوڑا اپنے رشتہ داروں کے ساتھ تین بائیکس پر روانہ ہواتاہم ونتڈاپلے کے قریب بائیکس کو تیزرفتار کار نے ٹکر دے دی۔ دلہن 24سالہ ہیما کی موقع پر موت ہوگئی۔اس کا شوہر ترون شدید زخمی ہوگیا۔اس کو علاج کیلئے 108ایمبولنس کے ذریعہ اسپتال منتقل کیاگیا۔اس جوڑے کی شادی تین ماہ پہلے ہوئی تھی۔