حیدرآباد 9 جون (سیاست نیوز) پٹن چیرو پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک نوجوان فوت ہوگیا۔ پٹن چیرو پولیس کے مطابق 21 سالہ محمد ظہیرالدین افروز جو سنگاریڈی کے ساکن محمد غوث کا بیٹا تھا، ظہیرالدین کل رات دیر گئے اپنے دو ساتھیوں ذیشان اور مصعب کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سنگاریڈی جارہا تھا کہ ردرارم علاقہ میں ایک بے قابو تیز رفتار کار کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ پٹن چیرو پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع