حیدرآباد ۔ 14 ستمبر (سیاست نیوز) گولکنڈہ پولیس نے خاتون ٹیچر کی ہلاکت کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جو گذشتہ روز نارسنگی روڈ پر پیش آئے خوفناک حادثہ میں ہلاک ہوگئی تھیں۔ یاد رہیکہ 38 سالہ خاتون اسکول ٹیچر جے اوما 11 ستمبر کو ایک سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگئی تھیں جو گلینڈیل اکیڈیمی میں خدمات انجام دے رہی تھیں۔ اس سلسلہ میں انسپکٹر گولکنڈہ مسٹر چندراشیکھر ریڈی نے بتایا کہ خاتون اسکول ٹیچر ایکٹیوا گاڑی پر سوار تھیں اور بتایا جارہا ہیکہ ان کی اسکوٹر کو عقبی حصہ سے ایک تیز رفتار کار نے ٹکر دیدی جبکہ مقامی عینی شاہدین سے پولیس نے جب بات کی تو انہیں متضاد بیانات حاصل ہورہے کہ خود خاتون ٹیچرس روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی تھیں۔ تاہم پولیس اس علاقہ کے تمام کیمروں کی جانچ کررہی ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔