سڑک حادثہ میں ٹی وی چینل کا صحافی ہلاک

   

نظام آباد:یکم ؍ فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سڑک حادثہ میں صحافی کی موت واقع ہو گئی یہ واقعہ جانکم پیٹ میں سری لکشمن نراسمہا سوامی مندر کے قریب پیش آیا۔ نظام آباد ضلع مستقر سے تعلق رکھنے والے مہیپال ایک ٹی وی چینل میں ویڈیو جرنلسٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ وہ ایڑپلی منڈل کے تھاناکلان سے واپسی کے دوران جانکم پیٹ کے علی ساگر کے پاس سڑک حادثہ میں زخمی ہوگئے تھے مہیپال شدید زخمی ہونے پر علاج کے لیے سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا اور علاج کے دوران اس کی موت واقع ہوگئی۔ حادثہ کیسے ہوا اس بارے میں کسی کو بھی جانکاری نہیں ہے ویڈیو جرنلسٹ مہیپال کی موت سے صحافیوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ اس واقعہ پر شک و شبہات کا ظاہر کیا۔ حادثے کے بعد 108 کو اطلاع دی گئی تھی 108 پہنچنے پر مہیپال نے آٹو کے ذریعے دواخانہ پہنچنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا اور اس کے بعد فوری موت واقع ہونے پر شک و شبہات ظاہر کئے جا رہے ہیں ۔حال ہی میں ایک میگزین میں کام کرنے والے سینئر صحافی وجے کے انتقال کو ابھی بھلا پائے نہیں کہ دوسرا واقعہ پیش آنے پر صحافیوں نے شدید رنج و غم کا اظہار کیا۔