سڑک حادثہ میں پولیس کانسٹبل زخمی

   

حیدرآباد /25 اپریل ( سیاست نیوز ) کاروان کے علاوہ برادر واڑہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں پولیس کانسٹبل شدید زخمی ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مہیش کمار اپنی بلیٹ موٹر سائیکل پر کل رات کاروان کے علاقہ سے گذر رہا تھا کہ راستہ میں کتا آنے کے سبب اس کی موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ اس بات کی اطلاع کے بعد فوری طور پر پولیس گاڑی پہونچ گئی اور زخمی ساتھی کانسٹیبل کو عثمانیہ جنرل ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق فوری بریک لگانے کے سبب یہ حادثہ پیش آیا ۔ مہیش کمار کالاپتھر پولیس اسٹیشن سے وابستہ کاسنٹبل بتایا گیا جو چکڑپلی پولیس اسٹیشن سے ہیڈ کوارٹرس اور ہیڈ کوارٹرس سے کالاپتھر جوڑا گیا تھا ۔ عثمانیہ ہاسپٹل میں ڈاکٹروں نے علاج کے بعد کانسٹبل کو ڈسچارج کردیا ۔