کاغذ نگر 25 (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کاغذ نگر کے مسلم اقلیتوں کی کار حادثے میں ہلاکت کی وجہ کاغذ نگر کے علاوہ اطراف و اکناف کے علاقوں میں غم و ماتم کی لہردوڑگئی۔ تفصیلات کے مطابق کاغذ نگر کے ساکن عبدالرحمن کار کے ذریعے ناگپور ریاست مہاراشٹرا اپنی خالہ کی مزاج پرسی کر کے واپسی کے دوران وانکڑی اور راجورا کے درمیانی علاقے اور ریاست تلنگانہ اور ریاست مہاراشٹرا کے درمیانی علاقے میں سونڈو گاؤں کے قریب لگ بھگ رات ایک بجے کے قریب کار حادثے کا شکار ہو گئی، اس حادثے میں سلمیـ بیگم عمر 35، صبرین عمر 13 سالہ لڑکی، بیوہ خاتون ساحرہ بیگم عمر 34 سالہ، حفصہ بیگم عمر 45 سالہ برسر موقع ہلاک ہو گئے, ان کے علاوہ نصرت اور نزحت بیگم دونوں بہنیں اور کار چلانے والا ڈرائیور عبدالرحمن بری طرح شدید زخمی ہو گیا, کار حادثے میں زخمی تینوں افرادکو چندرا پور ریاست مہاراشٹرا کے سرکاری دوا خانے میں زیر علاج ہے، اس کی اطلاع ملتے ہی ریاست مہاراشٹرا کی پولیس حادثے کے مقام پہنچ کر ہلاک ہونے والے چار نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مہاراشٹرا کے سرکاری دواخانہ منتقل کر دیا ۔ کیس درج کر کے مہاراشٹرا پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ کار حادثے میں تین خواتین اور ایک لڑکی کی ہلاکت کی خبر کی اطلاع ملتے ہی کاغذ نگر کے مختلف علاقوں میں غم و ماتم کی لہر دوڑ گئی۔
