گلبرگہ 4جنوری :(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شاکھا پور گائوں تعلقہ الند ضلع گلبرگہ میں منگل کے دن لوہے کی سلاخوں سے لی ہوئی ایک لاری اک اور لاری سے ٹکرا گئی جوگیاس کے سیلینڈر سلے جارہی تھی ۔ اس حادثہ میں 37سالہ ٹرک ڈرائیور دیوندراپا ایس کمبلے ساکن موضع تڑکل تعلقہ اللند ہلاک ہوگیا جب کہ دو دیگر افراد جو ٹرک میں ہی سوار تھے وہ اس حادثہ کے وقت فوری طور ٹرک سے کودگئے اور وہاں بہنے والے ایک پانی کے نالے میں گرگئے ۔ لیکن یہ دونوں اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگئے ۔ الند پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔
خودکشی کرنے والی خاتون علاج کے دوران فوت
مدہول 4/ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سی شیولیلا راجیہ شری عمر 19 سالہ ہپنیلی گاؤں کی شادی 5 ماہ قبل وٹولی گاؤں کے سی سائی ناتھ سے ہوئی تھی وہ شادی نہیں کرنا چاہتی تھی لیکن 31 ڈسمبر کواقدام خودکشی کی اس کے والد نے بتایا کہ کل رات ہوپ ہاسپٹل نظام آباد میں علاج کے دوران نامعلوم کیڑے مار دوا کھانے کے بعد موت ہوگئی دی گئی درخواست کے مطابق مدہول ایس آئی مقدمہ درج کر کے تفتیش کررہے ہیں ۔