سڑک حادثہ میں کم عمر لڑکا ہلاک

   

حیدرآباد /12 اپریل ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ سنتوش نگر میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک کم عمر لڑکا فوت ہوگیا ۔ سنتوش نگر پولیس کے مطابق 17 سالہ فیضان جو گلشن اقبال کالونی کے ساکن شخص محمد فہیم کا بیٹا تھا۔ آج صبح رکھشاپورم علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں فوت ہوگیا ۔ فیضان اپنے دیگر دو ساتھیوں سہیل اور محمد علی کے ہمراہ برگ سین گاڑی پر سوار تھا ۔ ان کی موٹر سائیکل یو ٹرن لینے کے دوران حادثہ کا شکار ہوگئی اور فیضان شدید زخمی ہوگیا ۔ع