سڑک حادثہ میں ہوم گارڈ ہلاک، چار زخمی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ /28 جولائی (سیاست نیوز) شہر کے مصروف ترین علاقہ بیگم پیٹ میں پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثہ میں وینگر بس کی ٹکر سے ایک ٹریفک ہوم گارڈ ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح 10.30 بجے پرکاش نگر الماس ہوٹل کے روبرو تیز رفتار وینگر بس ڈرائیور نے لاپرواہی سے گاڑی چلاتے ہوئے وہاں موجود 10 گاڑیوں کو نقصان پہونچایا اور 5 افراد کو ٹکر دیدی جس میں ٹریفک پولیس اسٹیشن بیگم پیٹ سے وابستہ ہوم گارڈ پربھاکر بھی شامل ہے ۔ شدید زخمی حالت میں ہوم گارڈ کو کمس ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ انتہائی تیز رفتاری سے گاڑی چلانے کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا ہے اور پولیس بیگم پیٹ نے اس ضمن میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ۔