سڑک حادثہ میں ہیڈ کانسٹبل ہلاک

   

حیدرآباد۔/20جنوری، ( سیاست نیوز) شہر کے مضافات میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں لاری کی ٹکر سے پولیس ہیڈ کانسٹبل ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 46 سالہ محمد صوفی ساکن گنیش نگر سنگاریڈی آج صبح ضلع سنگاریڈی سے حیدرآباد اپنی ایکٹوا موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ پکوان گرائنڈ ہوٹل کے روبرو تیز رفتار ٹپر لاری نے ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں ہیڈ کانسٹبل صوفی برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں لاری ڈرائیور کے خلاف ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے اس کی تلاش شروع کردی۔