سڑک حادثہ میں 2 تیر انداز کھلاڑی ہلاک

   

شاہدول(ایم پی) ۔ 6 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پولیس کے مطابق مدھیہ پردیش کے شاہدول ضلع میں لال پور کے قریب جھارکھنڈ کے دو تیر انداز ہلاک ہوگئے۔ ان کی کار جس میں وہ سفر کررہے تھے، ایک ٹرک کی پشت میں گھس گئی جس کے باعث ان کی موقع واردات پر ہی موت واقع ہوگئی۔ 19 سالہ جسپال سنگھ اور 21 سالہ سرسی سورن کا تعلق جمشید پور سے تھا اور وہ قومی سطح پر تیر اندازی چمپین شپ میں حصہ لے چکے تھے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق ان کی کار کو پیچھے کسی دوسری کار نے ٹکر ماری جس کے باعث وہ آگے والے ٹرک میں گھس پڑی ۔ دونوں کھلاڑی بھوپال میں منعقدہ نیشنل آرچری چمپین شپ میں حصہ لینے کیلئے مدھیہ پردیش کے دورہ پر تھے۔