سڑک حادثہ کا شکار شخص کی موت

   

شمس آباد ۔ 19 جنوری (سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع رامنجا پور میں سڑک حادثہ میں زخمی شخص دوران علاج فوت ہوگیا۔ تفصیلات کے بموجب وینکٹیا 40 سالہ ساکن وقارآباد اپنے دو ساتھیوں پروین اور ملیاء کے ہمراہ 10 جنوری کو کام کے سلسلہ میں شمس آباد آیا اور اسی شام وہ بائیک پر اپنے دونوںساتھیوں کے ہمراہ گھر واپس جارہا تھا۔ پروین گاڑی کو کافی تیز چلارہا تھا کہ شمس آباد کے موضع رامنجاپور کے قریب اس نے ایک خنزیر کو ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں تینوں گاڑی سے گر پڑے۔ تینوں کو دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج وینکٹیا فوت ہوگیا۔ شمس آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔