سڑک حادثہ کے بعد سعودی خاتون ڈرائیونگ انسٹرکٹر بن گئی

   

ریاض: سعودی خاتون ڈرائیونگ انسٹرکٹر رشا زمزمی نے سڑک پر اپنے ساتھ ہونے والے المناک حادثہ کے بعد گاڑیوں کے خوف پر قابو پالیا۔ ڈرائیونگ انسٹرکٹر نے گذشتہ یادوں کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ میں اپنی بھتیجی کو گود میں لئے کار کی پچھلی سیٹ پر بیٹھی تھی،دروازہ محفوظ بند نہیں تھا، بچی نے اچانک دورازہ کھول دیا اور گود سے نکل کر سڑک پر گر گئی۔رشا زمزمی نے بتایا کہ خوش قسمتی سے میری بھتیجی ٹائروں کے نیچے آنے سے بچ گئی اور بڑے حادثہ کا شکار نہیں ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ گاڑی میں بلند موسیقی کے باعث ڈرائیو میری آواز نہ سن سکا اور میں نے گول چکر پر چلتی گاڑی سے چھلانگ لگا کر بھتیجی کو کسی دوسری گاڑی کی زد سے بچا لیا۔اس خوفناک واقعہ نے میرے اندر سڑک کا ڈر پیدا کر دیا تھا اور میں جب کبھی گاڑی میں بیٹھتی تو موسیقی سے مکمل پرہیز کرتی، سیٹ کو مضبوطی سے پکڑتی اور کبھی کبھار تو خوف کے باعث آنکھیں بھی بند کر لیتی۔