سڑک حادثہ کے بعد مارپیٹ کا شکار شخص دوران علاج فوت

   

حیدرآباد ۔ 25 جنوری : ( سیاست نیوز ) : سڑک حادثہ کے بعد مار پیٹ کا شکار 60 سالہ مسلم شخص علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ معین آباد پولیس حدود میں 19 جنوری کو یہ واقعہ پیش آیا ۔ سید یوسف جو لنگر حوض ڈیفنس کالونی کے ساکن تھے ۔ پیشہ سے لاری ڈرائیور تھے ۔ 19 جنوری کو سید یوسف معین آباد سے گذر رہا تھا کہ عزیز نگر میں ایک حادثہ پیش آیا ۔ اس حادثہ کی وجہ کو بنیاد بناکر چند افراد اننت گیری ، یادگیری ، دھنراج ، راہول پرشانت نے شدید زد و کوب کیا جس کے سبب وہ شدید زخمی ہوگیا جنہیں فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگیا ۔ ۔۔ ع