حیدرآباد۔ تلنگانہ کے یادادری بھونگیر ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ کے بعد گاڑی سے گری مچھلیوں کو مقامی افراد کی بڑی تعداد لے کر چلی گئی۔تفصیلات کے مطابق ضلع کے لنگوجی گوڑہ میں بولیرو گاڑی کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ گاڑی الٹ گئی۔حادثہ کے سبب اس گاڑی میں رکھی کیٹ مچھلیاں جن کے استعمال پر تلنگانہ میں پابندی عائد ہے ،بڑے پیمانہ پر سڑک کے کنارے گر پڑیں۔ان مچھلیوں کو دیکھ کر مقامی افراد ان مچھلیوں کو لے جانے کیلئے دوڑ پڑے اور انہیں اپنے گھروں کو لے جانے میں کامیابی حاصل کرلی۔بتایا جاتا ہے کہ مچھلی کی یہ قسم انسانی جسم کے لئے نقصان دہ ہے ، اس کے باوجود لوگ بڑی تعداد میں اسے اپنے گھروں کو لے گئے ۔