سڑک حادثے میں ایک شخص ہلاک

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد /14 جنوری ( سیاست نیوز ) لنگر حوض کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق 45 سالہ ہنمنتو جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا ۔ موہن نگر کتہ پیٹ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص کل اس کی موٹر سائیکل پر لنگر حوض کے ملٹری علاقہ سے گذر رہا تھا کہ موٹر سائیکل ملٹری گیٹ کے قریب موٹر سائیکل برقی پول سے ٹکرا گئی اور ہنمنتو برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔