جہان آباد 27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بہار میں جہان آباد ضلع کے گھوسی تھانہ علاقے میں علی گنج ہائی اسکول کے قریب آج سڑک حادثہ میں دو نوجوانوں کی موت جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار تین افراد جا رہے تھے تبھی موٹر سائیکل بے قابوہوکر جے سی بی مشین سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں دو نوجوانوں کی موت اور ایک زخمی ہو گیا۔ مرنے والوں کی فوری شناخت نہیں کی جا سکی ہے ۔