سڑک حادثے میں ہلاک افراد کو معاوضے کا مودی کا اعلان

   

ٹوماکورو ۔ ٹوماکورو میں کلمبیلا کے قریب جمعرات کی صبح ایک سڑک حادثہ میں کم از کم 9 افراد ہلاک اور 15 دیگر زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ یہ حادثہ صبح 4.30 بجے ایک مسافرگاڑی اور لاری کے درمیان ٹکرانے کی وجہ سے پیش آیا۔ذرائع کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد رائچور ضلع کے مختلف علاقوں سے یومیہ اجرت پرکام کرنے والے مزدور تھے اور بنگلورو جا رہے تھے۔کروزر گاڑی میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے۔مودی نے غم کا اظہار کرنے کے علاوہ معاوضے کا اعلان کیا ۔