نیویارک۔ 12 ڈسمبر (ایجنسیز) امریکہ کے ٹینیسی میں واقع گٹلین برگ میں ایک ایسا ویڈیو وائرل ہوگیا ہے جہاں ایک کالے ریچھ کو سڑک پار کرتے دیکھ گاڑی والوں نے اپنی گاڑیاں روک لیں تاکہ ریچھ سڑک عبور کرسکے۔ کچھ دیر بعد ایک کار میں سے ایک شخص اترا اور ریچھ کے قریب پہنچا اور جیسے ہی اسے چھونے کی کوشش کی ریچھ نے اس پر حملہ کردیا جس پر سوشل میڈیا میں اس شخص پر تنقیدیں کی جارہی ہیں کہ اس نے ریچھ سے چھیڑچھاڑ کرنے کی کوشش کیوں کی۔ وہ خاموشی سے سڑک پار کرنا چاہتا تھا تو اسے سڑک پار کرنے تک صبر کرنا چاہئے تھا۔ جانوروں کے ساتھ چھیڑچھاڑ پر سخت پابندی ہے۔