حیدرآباد ۔ /4 جنوری (سیاست نیوز) سڑک عبور کرنے کے دوران زخمی ہونے والا ایک کاشت کار زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ ضلع رنگاریڈی محمد آباد پولیس اسٹیشن سے وابستہ 65 سالہ راملو متوطن محبوب نگر /26 ڈسمبر کو سڑک عبور کررہا تھا کہ تیز رفتار لاری نے اسے ٹکر دیدی تھی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ راملو کو اس کے رشتہ داروں نے دواخانہ عثمانیہ میں شریک کیا تھا جہاں پر وہ زیرعلاج تھا اور کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس محمد آباد نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔